9 جون، 2015، 1:03 PM

گلگت بلتستان کے انتخابات میں نون لیگ کو برتری حاصل

گلگت بلتستان کے انتخابات میں نون لیگ کو برتری حاصل

پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نون نے گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 میں سے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نون  نے گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 میں سے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کرلی ہے۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ دو حلقوں میں اس کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین نے 2 ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف ، جے یو آئی اور آئی ٹی پی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتخابات میں پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ  سمیت کئی سابق وزراء بھی ہار سے دوچار ہوئے۔ جن میں سابق وزیر خزانہ علی اختر، وزیر زراعت شیخ نثار حسین، سابق وزیر زکوٰۃ نصیر خان اور سابق مشیر وزیراعلیٰ آفتاب حیدر بھی شامل ہیں۔

News ID 1855706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha